ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات آئندہ چودہ جون کو ہوں گے اور اسي دن پورے ملک ميں بلدياتي کونسلوں کے بھي انتخابات ہوں گے- ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے سنيچر کي شام کاغذات نامزدگي داخل کرانے کي مہلت ختم ہونے کے بعد بتايا کہ مجموعي طور پر چھے سو چھياسي افراد نے صداررتي اميدوار کي حيثيت کاغذات نامزدگي داخل کرائے ہيں - انہوں نے بتايا کہ چھے سو چھپن صدارتي اميدوار مرد اور تيس خواتين ہيں - سنيچر کو آخري دن بھي ملک کي کئي معروف اور اہم شخصيات نے اپنے کاغذات نامزدگي داخل کرائےجن ميں تہران کے مئير محمد باقرقاليباف ، موجودہ صدر احمدي نژاد کے بھائي داؤد احمدي نژاد، سابق وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر ولايتي ، قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري ڈاکٹر سعيد جليلي، نائب صدر محمد رضا رحيمي ، ناوابستہ تحريک کے سيکريٹريئٹ کے چيف اسفنديار رحيم مشائي، وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمانپرست اور سابق رکن پارليمنٹ جواد اطاعت کے نام شامل ہيں-اس کے علاوہ ايران کے سينيئر سياستداں اور سابق صدر اکبر ہاشمي رفسنجاني نے سنيچر کي شام آخري لمحات ميں وزارت داخلہ پہنچ کے اپنے کاغذات نامزدگي جمع کرائے-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418397
اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کي مہلت سنيچر کو شام چھے بجے ختم ہوگئي -